• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ملک کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں: اماراتی سفیر

اماراتی سفیر یوسف العتیبہ---فائل فوٹو
اماراتی سفیر یوسف العتیبہ---فائل فوٹو

امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔

 ڈالر درہم سوئپ پر اہم بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے، ڈالر کی کمی نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالرز کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا اور متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اماراتی حکام نے امریکی فیڈرل ریزرو حکام سے کرنسی سوئپ پر بات چیت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید