ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے سینئر مشیر مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو اچانک حملے کے لیے وقت حاصل کرنے کی چال قرار دے دیا۔
مہدی محمدی نے بذریعہ سوشل میڈیا ٹرمپ کے اعلان پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع بے معنی ہے، ہارنے والا فریق شرائط طے نہیں کر سکتا۔
مہدی محمدی کا کہنا ہے کہ محاصرے کا جاری رہنا بم باری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے ضروری ہے
انہوں نےکہا ہے کہ کہ یہ توسیع یقیناً اچانک حملے کے لیے وقت حاصل کرنے کی ایک چال ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران خود پہل کرے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کیا جا سکے۔