• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِ خارجہ کا ایران جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم

 
برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر---فائل فوٹو
برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر---فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر نے ایران جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے، چاہتے ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں، جامع تصفیہ سامنے آئے۔

برطانوی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی پابندی یا محصول کے مکمل طور پر کھول دیا جائے۔

ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ جارحیت کا دوبارہ آغاز خطے اور عالمی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید