• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری جنرل یو این کا جنگ بندی میں توسیع کے امریکی اعلان کا خیر مقدم

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس — فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس — فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی میں توسیع کے امریکی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران اور امریکا کے درمیان سفارت کاری اور اعتماد سازی کے لیے اہم موقع ہے، تمام فریقین اس پیش رفت کو آگے بڑھائیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو جنگ بندی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، فریقین پائیدار اور دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے تعمیری مذاکرات جاری رکھیں۔

انتونیو گوتریس نے مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ کوششیں تنازع کے جامع اور پائیدار حل کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید