امریکا میں فورڈ کلاس جنگی بحری جہاز کے مستقبل پر سوالات اٹھ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے اگلے جہازوں کی ممکنہ خریداری کی جو فہرست تیار کی ہے، ان میں فورڈ کلاس جہاز کا نام شامل نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ نے ہائی ٹیک Ford-class طیارہ بردار جہازوں کی لاگت، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
امریکی نیوی سیکریٹری کے مطابق اس بات کے امکانات ہیں کہ مستقبل میں فورڈ بحری جہاز منسوخ کر دیے جائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں فورڈ بحری جہاز کی ٹیکنالوجی پر تنقید کر چکے ہیں۔