ایران نے اب تک جنگ بندی سے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر آفیشل موقف جاری نہیں کیا۔
ایران کی سرکاری براڈ کاسٹ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے رسمی معاہدے سے متعلق باتیں افواہ ہیں اور درست نہيں اور جنگ بندی سے متعلق ایرانی آفیشلز نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کچھ میڈیا چینلز نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سے منسوب ایک بیان بھی نشر کیا تھا، تاہم وہ خبر غلط ثابت ہونے پر بعد میں ہٹا دی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج ایران کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع پر کسی قسم کا باضابطہ بیان نہیں دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق دعوے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔