• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسداران انقلاب نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان



فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب نے دشمنوں کے اہداف اور سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

پاسداران انقلاب گارڈ کے 48 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اس انقلابی ادارے نے، امریکا اور صہیونی حکومت کی حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں اپنے دانشمندانہ اور فاتحانہ ردعمل سے دشمنوں کے اہداف اور سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ 

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اس ادارے نے خطرات کا مقابلہ کیا اور ملک کی انقلابی اقدار کی حفاظت کی ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے خود کو ایک مضبوط عوامی قوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑے اہداف حاصل کرنے اور جارح و ناقابلِ اعتماد دشمن کے خلاف میدانِ جنگ میں نئی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی قوم، مسلح افواج کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ، پاسدارانِ انقلاب کی جامع اسٹریٹجک صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے، ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں نے اسرائیلی اور امریکی افواج کو دباؤ اور کمزوری سے دوچار کیا۔

ایران کی مسلح افواج، خصوصاً پاسدارانِ انقلاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں خطے میں اسرائیلی اور امریکی افواج کا اہم فوجی ڈھانچہ شدید نقصان کا شکار ہوا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب ہر سطح پر مکمل تیاری اور عزم کے ساتھ موجود ہے، اور اگر کسی نئی جارحیت کی کوشش کی گئی تو فوری، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، جس کے تحت خطے میں دشمن کے باقی ماندہ اثاثوں کو تصور سے بڑھ کر نقصان پہنچایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید