اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے جاری سفارتی کاوشوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کا تسلسل ناگزیر ہے جبکہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل ہر سطح پر مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین سفارتی اور پُرامن حل کو موقع دیں گے۔
اس موقع پر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔