• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات: ریٹرننگ و میڈیا افسران کی تربیت کا شیڈول جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابات 2026ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ریٹرننگ، اسسٹنٹ ریٹرننگ اور میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق اسکردو، شگر، کھرمنگ اور گانچھے کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تربیتی پروگرام 28 اپریل کو منعقد ہو گا جبکہ گلگت میں ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تربیتی پروگرام 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔

میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی تربیت 30 اپریل کو چیف کورٹ رجسٹری اسکردو میں ہو گی۔

اسی طرح گلگت، دیامر، ہنزہ، نگر، غذر اور استور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت 3 مئی کو ہو گی جبکہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت 4 مئی کو رکھی گئی ہے۔

میڈیا و مانیٹرنگ افسران کی آخری مرحلے کی تربیت 5 مئی کو جوڈیشل اکیڈمی گلگت میں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید