• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے مذاکرات پر ڈیڈ لاک، ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین پر سوالات اٹھنے لگے

ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین پر سوالات اٹھنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اعتماد کی کمی اور مذاکرات میں تاخیر سے صورتِ حال غیر یقینی ہے۔

ٹرمپ کا مارچ کا طے شدہ دورہ اب مئی تک مؤخر ہو چکا ہے، جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے متوقع ہے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ طویل ہونے سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھے گا اور چین کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہو گی، جبکہ مزید تاخیر ٹرمپ کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث امریکا میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، جو نومبر کے انتخابات سے قبل بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید