• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 فیصد امریکی ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے ناخوش ہیں: ایسوسی ایٹڈ پریس کی رائے شماری

ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اور اُن کی معاشی کارکردگی پر عوامی اعتماد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی جاری کردہ تازہ رائے شماری کے مطابق 70 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں اور ٹرمپ کی بطور صدر مقبولیت صرف 33 فیصد رہ گئی ہے۔

امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق اس کم ترین شرح کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ داخلی مسائل کے بجائے دیگر معاملات پر ہے جس سے عوامی اعتماد متاثر ہوا ہے۔

امریکی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں میں معیشت کی بہتری اور اندرونی مسائل کے حل کو ترجیح دی تھی۔ 

ماہرین کے مطابق نومبر کے وسط مدتی انتخابات ریپبلکن پارٹی کے لیے بڑا امتحان ثابت ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ریپبلکن قیادت کو اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لیے ٹھوس کارکردگی دکھانا ہو گی ورنہ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں انہیں شدید سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید