• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کو نہایت سود مند قرار دےدیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان کو نہایت سود مند قرار دے دیا۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ مثبت کوششوں اور بھائی چارے کی بنیاد پر علاقے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان میں ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلیے قابل عمل فریم ورک کے حوالے سے موقف پیش کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا دورہ نہایت سود مند رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید