• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا یونیورسٹی کی طالبہ مردہ حالت میں پائی گئی، ٹیچر اور ساتھی طالب علم زیر حراست


فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش میں ڈھاکا یونیورسٹی کی ایک طالبہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے، پولیس نے ابتدائی طور پر اسے ممکنہ خودکشی قرار دیا ہے۔

 واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک استاد اور ایک ساتھی طالبعلم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

متوفیہ کی شناخت منیرہ ماہ جبین کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ تھیٹر اینڈ پرفارمنس اسٹڈیز میں ماسٹرز کی طالبہ تھی۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش اس کے گھر سے برآمد کی گئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈھاکا میڈیکل کالج کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

شعبے کی چیئرپرسن قاضی تمنا حق نے بتایا کہ انہیں صبح تقریباً 7:30 سے 8 بجے کے درمیان طالبہ کی موت کی اطلاع ملی، جس کے بعد شعبے کے اساتذہ ان کے گھر پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ایسے اشارے ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ منیرہ کا ایک استاد سے تعلق تھا۔

پولیس کے مطابق منیرہ کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ مذکورہ استاد کے ساتھ ان کا تعلق تھا، اور اسی حوالے سے ایک مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،  استاد اور ایک ساتھی طالبعلم  کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید