سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا رواں ہفتے مستعفی ہو جائیں گے۔
اس حوالے سے سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ شمی سلوا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ مستعفی ہو جائیں گے، شمی سلوا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ ذمے داریاں سنبھالے گی۔
سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ بینکر ایرن وکرامارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے شمی سلوا کو عہدے سے الگ ہونے کا کہنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ شمی سلوا کو حالیہ برسوں میں کئی الزامات کا سامنا رہا ہے۔