ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ آج 12 روز بعد کھل گئی۔
عدالت میں 16 اپریل کو آخری بار کیسز کی سماعت ہوئی تھی، کفایت شعاری مہم کے تحت جمعے کو بھی جوڈیشل ورک نہیں ہوتا، 12 روز میں سیکڑوں کیسز التواء کا شکار ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ریڈ زون کی بندش کے باعث ہائی کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت نہیں ہوئی۔
عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس 22 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر تھا تاہم کاز لسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت بھی نہیں ہو سکی تھی۔