• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالبعلم پر مبینہ تشدد، مدرسے کا استاد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی میں طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعلم کے والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالب علم پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کا طبی معائنہ کرا لیا ہے، ملزم سے تشدد اور حبسِ بے جا میں رکھنے پر تفتیش ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید