• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانیہ بجلی کی بندش: اڈیالہ جیل کے ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کچہری میں عدالتی کارروائی متاثر ہو گئی۔

بجلی کی بندش کے باعث راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آن لائن عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔

پولیس کی دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث ملزمان کو آن لائن پیش کیا جانا تھا۔

قومی خبریں سے مزید