• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ اجلاس: وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کشیدگی میں سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا

فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی
فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ ممبران کو مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈا پر موجود مختلف شعبہ جاتی پالیسیز کی منظوری بھی دی گئی۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پالیسی کا مقصد ویکسین کی مد میں درآمدات پر انحصار کم کرنا اور زرمبادلہ کی بچت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے نیشنل سیڈ پالیسی اور نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کی بھی منظوری دی۔

وفاقی نظامت تعلیم میں یومیہ اجرت والے گریڈ 1 تا 15 کے اساتذہ کی خدمات بطور وزیٹنگ فیکلٹی لیے جانے کی منظوری بھی دی گئی۔ 

اجلاس کے دوران نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2025 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 پیش کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید