• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر میں سستی بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو  

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیرس مورٹینسن نے کراچی میں ملاقات کی جس میں سندھ اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور ماحولیاتی تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صاف اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، خصوصاً ونڈ انرجی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں سستی بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے،  سندھ حکومت اپنی ٹرانسمیشن کمپنی کے ذریعے بجلی کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لائن لاسز میں کمی لا کر بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ سندھ وِنڈ انرجی کے شعبے میں خطے کا اہم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک کی سفیر نے سندھ میں گرین انرجی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید