امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی سفارتی و معاشی طاقت ہے اور پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق چیلنجز کے باوجود پاکستان عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور پاکستانی معیشت میں استحکام آگیا ہے اور ڈالر 280 روپے پر مستحکم ہے۔
جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں سال بھر صرف 1 اعشاریہ 3 فیصد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کی معاشی مضبوطی کی وجوہات میں آئی ایم ایف سے تعاون اور خلیجی سفارتکاری شامل ہے۔
سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ذخائر اور 5 ارب ڈالر کی قرض سہولت میں توسیع کی ہے۔
امریکی جریدے نے مزید کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ خطے میں مستقبل کا اہم اسٹریٹجک لاجسٹکس حب بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جریدے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے پہلے ’پانڈا بانڈ‘ کے لیے 257 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور عالمی معاشی طاقتیں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کی معترف نظر آ رہی ہیں۔