• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، ٹرمپ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی۔ 

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا آئندہ ہفتے میں یورپی یونین کی کاروں اور ٹرکوں پر محصولات میں اضافہ کر رہا ہوں۔ یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا، ای یو امریکا میں کاریں اور ٹرک تیار کریں گے تو کوئی محصول نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا میں اس وقت کئی آٹو موبائل اور ٹرک کے کارخانے زیرِ تعمیر ہیں، ان کارخانوں میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ کارخانے امریکی کارکنوں پر مشتمل ہوں گے، جلد کھول دیے جائیں گے، آج امریکا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید