گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ گلگت بلتستان پر بھارتی وزیراعظم کا بیان بوکھلاہٹ کی عملی تصویر ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ مودی کے نظریات رکھنے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام نے 1947ء میں بزور طاقت بھگادیا تھا۔
ترجمان گلگت بلتستان کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا ایک ایک بچہ پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے،پاکستان سے نظریاتی وابستگی کسی جغرافیے کی محتاج نہیں۔