راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے نو جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار،تھانہ سمبل تھانہ ترنول،تھانہ سنگجانی،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ شمس کالونی،تھانہ سہالہ اورتھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 480 گرام ہیروئن،125 گرام آئس،30 بوتل شراب اور مختلف بور کے چھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔