• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کی بندش سے ایشیاء کو شدید توانائی بحران کا سامنا ہے: جاپانی وزیرِ اعظم

جاپان کی وزیرِاعظم سنے تاکائیچی---فائل فوٹو
جاپان کی وزیرِاعظم سنے تاکائیچی---فائل فوٹو 

جاپان کی وزیرِاعظم سنے تاکائیچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے سے ایشیاء بحر الکاہل خطے پر ’بہت زیادہ اثر‘ پڑ رہا ہے۔

آسٹریلیا کے دورے کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ اس اہم سمندری راستے کی عملی بندش نے تیل اور گیس کی سپلائی کو شدید متاثر کیا ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس اسی راستے سے گزرتی ہے جس میں سے 80 فیصد ایشیاء کو جاتی ہے۔

تاکائیچی نے کہا کہ جاپان اور آسٹریلیا ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھا رہے ہیں تاکہ توانائی کے بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔

آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے بھی تیل اور ایندھن کی سپلائی میں خلل پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا جاپان کو توانائی فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے اور دونوں ممالک سپلائی کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران دونوں ممالک نے توانائی، معیشت، دفاع اور معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے بھی کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا جبکہ حال ہی میں جاپان کی جانب سے آسٹریلیا کو جنگی جہاز فراہم کرنے کا 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ بھی سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید