• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا۔

جاری کردہ نئے نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوب کی جانب ایران میں کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے جنوب کے درمیان ایک خط واضح ہے۔

مغرب کی جانب ایران میں جزیرہ قشم کے آخری حصے اور متحدہ عرب امارات میں ام القوین کے درمیان خط کھینچا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایران نے آبنائے ہرمز میں آج امریکی جہاز پر بھی حملہ کر دیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظر انداز کرنے والے امریکی جہاز پر حملہ کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے کوئی بھی بغیر اجازت نہیں گزر سکتا، ہدایات نظرِ انداز کرنے والے جہاز کو فوج فیصلہ کن جواب دے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ہم سے رابطے کے بغیر نقل و حرکت نہ کریں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی افواج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید