• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کا امریکا و ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے پر زور

فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز مشترکا طور پر کھولے جانے پر زور دیا ہے۔

آرمینیا میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس شریک فرانسیسی صدر نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کھلوانے کےلیے فوجی کارروائی سے انکار کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں میکرون نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ امریکا اور ایران مشترکا طور پرآبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولیں، یہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا واحد حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کسی بھی ایسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گاجس کا فریم ورک واضح نہ ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید