وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے 2 سال کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق دوسرے سال کے آخری 3 ماہ سے متعلق خاص طور پر رپورٹ مانگی گئی۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بجٹ کے بعد ممکنہ طور پر نئے چہرے وفاقی کابینہ میں نظرآئیں گے۔ وزیراعظم وزراء سے فرداً فرداً ان کی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے ہیں۔