• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں عیسائیوں کیخلاف بھی عدم برداشت میں اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ایک فرانسیسی راہبہ پر حالیہ حملہ عیسائی برادری کے لیے کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ بڑھتے ہوئے تشدد کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں مقیم عیسائیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ہمارے خلاف ہراسانی، حملوں اور توہین آمیز رویوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں عیسائیوں کے خلاف 31 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال 113 حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں زیادہ تر مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، روزمرہ کی بنیاد پر تھوکنا، گالیاں دینا اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی جیسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس پر اعتماد نہ ہونے کے باعث کئی واقعات رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور قوم پرستانہ رجحان اس صورتِ حال کی بڑی وجہ ہے، خاص طور پر شدت پسند مذہبی اور آبادکار گروہوں کو ان واقعات میں ملوث قرار دیا جا رہا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید