برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے بچنے کے لیے ایران سفارت کاری کی طرف آئے۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے اور ایران کو بامقصد مذاکرات میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ گلف میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اماراتی ریاست فجیرہ میں ڈرون حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔