• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا عالمی برادری کی جانب سے ایرانی حملے کی مذمت کا خیرمقدم

یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش—فائل فوٹو
یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عالمی برادری کی جانب سے ایرانی حملے کی مذمت اور اظہارِ یکجہتی کے پیغامات کا خیرمقدم کی ہے۔

یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ عالمی برادری کا مؤقف اس بات کی تصدیق ہے کہ ایران جارح فریق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں بحران کو مزید بڑھانے کا ذمے دار ہے اور امن و استحکام کے لیے خطرے اور عدم تحفظ کا باعث ہے۔

دوسری جانب اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز امارات پر داغے گئے، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، فوری جنگ بندی کی جائے۔

واضح رہے کہ ایرانی میزائل حملے کے بعد فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ لگنے سے 3 افراد زخمی ہوئے تھے، حملوں سے متعلق ایران نے سرکاری طور پرکوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید