عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا عراق میں امریکی اہداف پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ عراق میں فضائی حدود اور کمرشل پروازوں کی بحالی کے باوجود سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز کے باعث عراق میں سیکیورٹی صورتحال خطرے سے خالی نہیں، عراقی حکومت سے وابستہ ادارے ایران نواز مسلح گروپوں کو شیلٹر فراہم کر رہے ہیں۔
سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی شہری عراق میں اندرونی پروازوں پر سفر سے گریز کریں۔