اچھی پہیلی وہ ہوتی ہے جو کسی ذہین انسان کے دماغ کو بھی گھما دے۔
پہیلیوں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور ان کے جواب تلاش کرنے کے لیے سوچنے کے طریقے بھی مختلف ہوتے ہیں، تصویری پہیلیوں کے جواب تلاش کرنے کے لیے انسان کو اکثر اچھے مشاہدے کی ضرورت ہوتی ہے، تصویر میں نظر آنے والی ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کو غور سے دیکھا جائے تب ہی صحیح جواب ملتا ہے۔
آج ہم ایک ایسی ہی دلچسپ تصویری پہیلی لے کر آئے ہیں جس کا درست جواب دینے کے لیے اچھے مشاہدے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی قوتِ مشاہدہ اچھی ہے تو اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر صرف 10 سیکنڈز میں یہ بتائیں کہ کونسا ٹینک پہلے بھرے گا؟
یہ پہیلی اتنی مشکل بھی نہیں ہے، تصویر کا بغور جائزہ لیں تو آپ جلد ہی درست جواب دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
کیا آپ کو صحیح جواب مل گیا ہے؟ اگر نہیں بھی ملا تو پریشانی کی کوئی بات نہیں نیچے والی تصویر میں درست جواب کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔
تصویر میں پانی کو پائپس کی مدد سے جس طرح ٹینکوں میں ڈالا جا رہا ہے اس طریقے سے سب سے پہلے 2 نمبر والا ٹینک بھرے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی ٹینکوں میں پانی جانا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ ان میں پانی جانے کا راستہ روک دیا گیا ہے۔