کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں بڑی تعداد میں بھرتیوں کے بعد اب نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں بھی رواں ماہ سے بڑی تعداد میں بھرتیوں کا عمل شروع ہو جائے گا، اس بات کا انکشاف ادارے کے ڈائریکٹر جنرل خرم علی سید نے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ بھرتیاں شروع کر دی جائیں اور اس سلسلے میں بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ساؤتھ کی پوسٹ جو کراچی میں موجود ہے اس پر فی الحال کافی عرصے سے افسر کی تعیناتی نہیں ہوئی اور مذکورہ اضافی چارج ڈائریکٹر نارتھ کے پاس ہے؎