• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ امریکا کا اپنا انتخاب تھی، جس کے اثرات دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

تہران سے جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی برادری امریکا کو اس جنگ کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائے گی، ہماری توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ بداعتمادی اور شکوک کے ماحول میں مذاکرات کر رہا ہے، گزشتہ سال جون اور 28 فروری کو امریکا کی بلا اشتعال کارروائیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران سفارتی عمل میں ہر مرحلے پر انتہائی چوکنا رہے گا، جنگ امریکا کا اپنا انتخاب تھی، جس کے اثرات دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر پیچیدہ اور بے نتیجہ معاملات پر وقت ضائع نہیں کریں گے، امریکا سنجیدہ ہے تو موقع سے فائدہ اٹھائے اور نیک نیتی دکھائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید