سرگودھا میں چلتے رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز مزاحمت پر ڈرائیور خاتون کے کپڑے پھاڑ کر اور سڑک پر گرا کر فرار ہو گیا تھا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے سفر کے دوران بدتمیزی کی اور ہراساں کیا۔