متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں دشمن کے خلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔
کراچی میں ارکانِ سندھ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم جذبے سے سرشار ہے اور پاکستانی عوام نے ثابت کر دیا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خود پہلگام کا واقعہ کروایا اور پھر اس واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگایا۔
سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عالمی امن کے قیام میں پاکستان کو نمایاں مقام ملا ہے اور بھارتی الزامات سمندر برد ہو گئے۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں دشمن کے خلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت نے پراکسی وار شروع کی اور مودی نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا ہے کہ شہداء کو جتنا خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔