• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

میرین ٹریفک کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا۔

جہاز کو خلیج عمان میں امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائل جہاز یو ایس ایس اسپروینس نے نشانہ بنایا تھا، امریکی نیوی کے جہاز اسپروینس نے ایم وی ٹوسکا کے انجن روم کو نشانہ بنایا۔

 انجن روم نشانہ بننے کے بعد جہاز کے انجن نے کام چھوڑ دیا تھا، 19 اپریل کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سے جہاز پر قبضے کیلئے اترے تھے اور ایرانی کمرشل جہاز پر قبضے کے بعد تلاشی بھی لی گئی تھی۔

پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی مرمت ممکنہ طور پر شپ یارڈ کر سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید