معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے سیاست میں آنے سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے کے بجائے اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنے میں خوش ہیں۔
انہیں حال ہی میں بھارتی ریاست پنجاب کی سیاست کا ’نیا چہرہ‘ بننے کی اپیل کی گئی تھی، جسے انہوں نے صاف الفاظ میں رد کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مضمون میں لکھا تھا کہ سول سوسائٹی کے کچھ کارکنان، جن میں ریٹائرڈ فوجی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، نے دلجیت کو سیاست میں آنے کی اپیل کی تھی۔ اس گروپ کی قیادت ریٹائرڈ بیوروکریٹ ایس ایس بپورائی کر رہے تھے۔
دلجیت نے جواب میں کہا، ’کدے وی نئیں، میرا کام انٹرٹینمنٹ کرنا ہے۔ میں اپنے شعبے میں بہت خوش ہوں۔ شکریہ۔‘
ان کے مداحوں نے بھی اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ سیاست میں جانے سے وہ اپنی اصل پہچان کھو بیٹھیں گے۔