• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

 پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے زندگی، خواہشات اور ادھورے پن سے متعلق اپنے گہرے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ میری زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک خاص خوبصورتی اور احساس چھپا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے، میں ایک ادھوری روح ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ادھورے پن کا اپنا ہی مزہ ہے، چیزوں کا ادھورا رہ جانا اپنی الگ بات رکھتا ہے۔

صبا قمر نے خواہشات کے پورا ہونے کے تصور پر بھی دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو انسان کے اندر خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے، اسی لیے میں مانتی ہوں کہ درد میں بھی ایک مزہ ہے، اگر درد ہے تو مزہ ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر اپنے منفرد اندازِ اداکاری اور بےباک شخصیت کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، جبکہ ان کے خیالات اور انٹرویوز بھی اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید