• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکۂ حق کی کامیابی کا 1 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد

فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

معرکۂ حق میں شاندار کامیابی کا 1 سال مکمل ہونے پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں بچے بھی جشن منانے مال روڈ پہنچ گئے اور مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کیا جبکہ ملکۂ کوہسار مری میں بھی جی پی او چوک سے مرحبا چوک تک ریلی نکالی گئی۔ 

بہاولپور میں ڈرنگ اسٹیڈیم سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔ مظفرگڑھ میں نکالی گئی ریلی میں 120 فٹ لمبے اور 40 فٹ چوڑے پرچم کی نمائش کی گئی جبکہ وہاڑی میں خواتین نے بھی ریلی نکالی۔

حافظ آباد، راجن پور اور گوجرانوالا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

خیرپور اور تھرپارکر میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جن میں پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

پشاور میں نکالی گئی ریلی میں نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

مظفرآباد میں کشمیریوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یک جہتی کا مظاہرہ کیا۔

کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ خضدار میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید