اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن مقررہ تاریخ کے بعد جمع کروانے پر جرمانوں میں بڑا اضافہ تجویز کر دیا، انفرادی طور پر جرمانہ 1ہزار سے 25 ہزار ، ایسوسی ایشن آف پرسن کے لیے 10ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جب کہ کمپنی کی صورت میں انکم ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کروانے پر جرمانہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ہوگا، منظوری کے بعد اس کا آئندہ مالی سال سے اطلاق ہوگا۔فنانس بل 2026 کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 182 اے میں ترمیم کر دی گئی۔