کراچی(خالدمحبوب۔۔اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر روڈ پر جے یوآئی کے زیر اہتمام منعقدہ وحدت امت کانفرنس کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔*روشنی کے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے ۔*جمعیت علماء اسلام کی جانب سے کراچی میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیاگیا *ہزاروں لوگ امڈ آئے *کانفرنس میں شرکاء کے لیے لائیو اسکرینز لگائی گئیں تھیں ۔*شدیدگرمی کےباوجودشرکاء قافلوں کی شکل میں جوق در جوق دوپہر سےہی جھنڈے اٹھاے پنڈال میں پہنچتےرہے ۔*شرکاء نے جے یو آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔* اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔*مولانا فضل الرحمن کےاتحاد امت کانفرنس میں پہنچنے پر کارکنان نے کھڑے ہوکر تادیران کا والہانہ استقبال کیا اور پر جوش انداز میں مستقبل کا حکمران مولانا فضل الرحمن کےنعروں سےاستقبال کیا۔