بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد مقامی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔