• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر 228 کلو کوکین برآمد

ملزمہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کئی سو کلو گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تھانہ سچل میں بھی مقدمہ درج کرلیا ہے، جو اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے فلیٹ میں کوکین کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں چھاپا مارا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فلیٹ پر تالا لگا ہوا تھا، پولیس تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی، جہاں فلیٹ کے باتھ روم سے تھیلوں میں پیک 228 گرام کوکین ملی۔

قومی خبریں سے مزید