• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمالی پل، پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی، ڈرائیور جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ، 3 افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ مولا بخش ولد محمد رمضان جاں بحق ، 45 سالہ عارف ولد اسحاق اور 32 سالہ فراز ولد عبدالرزاق زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق متوفی پک اپ ڈرائیور تھا جو حادثے کے وقت سبزی منڈی جارہا تھا ، پک اپ تیز رفتاری کے سبب آگے جانے والی گاڑی سے ٹکرائی جس سے حادثہ پیش آیا،متوفی مواچھ گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے،دریں ا ثنا نارتھ کراچی سیکٹر 1 A3 چنگچی اسٹاپ کے قریب 18 سالہ عبداللہ ولد جمعہ علی کی لاش ملی، قصبہ کالونی اسکول کے قریب سڑک سے 20سالہ نامعلوم شخص، سہراب گوٹھ کے علاقے خمیسو گوٹھ اسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید