• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کے دورہ ایران کی ٹائمنگ اہم قرار

تصویر، ایرانی میڈیا
تصویر، ایرانی میڈیا

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے ایران کے دورے کی ٹائمنگ کو اہم قرار دیدیا گیا۔

محسن نقوی کا دورہ تیسرے دن بھی جاری ہے، انہوں نے ایران اور امریکا مذاکرات کے حوالے سے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ایسے وقت میں ایران گئے ہیں ،جب امریکا کی طرف سے ایران پر دوبارہ حملوں کی بات کی گئی ہے مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر ایسا نہیں کیا۔

گزشتہ روز محسن نقوی اور صدر مسعود پزشکیاں کی ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی، جس کے بعد وزیر داخلہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملے تھے۔

قومی خبریں سے مزید