• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ٹی ایس کمیشن کے احکامات پر شہری کی ایف آئی آر درج، اسلحہ لائسنس جاری

پشاور(جنگ نیوز)رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں پندرہ عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ چارسدہ سے معزم علی نے گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ کمیشن کے احکامات کے باوجود تاخیرہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ لکی مروت سے ناز علی نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے کمیشن کو درخواست دی تھی جس پر کمیشن کے احکامات کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بنوں سے پرویز خان نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ کمیشن کے احکامات پر شہری کو اسلحہ لائسنس جاری کیا گی۔ کمیشن نے تمام شکایت کنندگان کی شکایات کو جلدی نمٹانے کی ہدایت کی۔ جاسم خان نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی جس پر رپورٹ درج کر واکے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ اسی طرح زمین کی حد براری کی چھ درخواستوں، فرد کے ایک، وراثتی انتقالات کی دو، ایف آئی آر کی چار، گاڑی کے رجسٹریشن کے ایک اور اسلحہ لائسنس کے ایک درخواست پر کارروائی کی گئی۔ کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے اور ان کا بروقت اور مؤثر طریقے سے مہیا کرنا سرکاری اداروں کی اہم ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی نہ بھرتی جائے۔
پشاور سے مزید