پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ بلدیات ودیہی ترقی خیبر پختونخوا کی جانب سے ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی) بینکاک میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپ پروگرام کے تحت بھیجی گئیں 30 طالبات نے ماسٹرز ڈگریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ اسکالرشپس خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ(کے پی ی آئی پی) کے تحت دی گئی تھیں، جو ایشین ڈویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی) کے ایڈ ان گرانٹ 13 کے ذریعے فنڈ کی گئیں، طالبات کواے آئی ٹی میں منعقدہ خصوصی کانووکیشن میں ڈگریاں عطا کی گئیں،تین طالبات نے گولڈ میڈلز اور امتیازی اعزازات حاصل کئے۔ ز ہرہ خدیجہ کو فیکلٹی آف پبلک پالیسی اینڈ سسٹینیبل ڈویلپمنٹ میں نمایاں کارکردگی پر رابرٹ سی بوڈن پرائز، علینہ داؤد کو فیکلٹی آف سول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے تحت کنسٹرکشن، انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر مینجمنٹ میں مہیش ورما پرائز سے جبکہ ایمان خان کو کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹینیبلٹی کے شعبے میں شہری جدت اور پائیداری کے لئے یوشیرو تاکاساکی پرائز دیا گیا۔