• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدچیمبر نے کاروبا رو تجا رت کے فر وغ کیلئے 10 سالہ صنعتی پالیسی کا مطا لبہ کر دیا

پشاور ( لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صوبائی حکومت سے صو بہ میں کا رو با ر و تجا رت کی بہتر ی و تر قی کے لئے 10 سالہ طویل صنعتی پالیسی مرتب کر نے سمیت خصوصی مراعات فر اہم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔ سر حد چیمبر نے خیبرپختونخوا میں کاروباری اور صنعتی ترقی میں KPBOIT اور KPZDMEC کے فعال کردار پر بھی زور دیا۔یہ تجاو یز گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے چیمبر ہاؤس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں صوبائی وزراء کے وفد کے دورہ کے موقع پر ممبر ان سے خطاب کرتے ہو ئے پیش کیں۔وفد میں صوبائی وز ا رء مینا خان آفریدی، فیصل خان ترکئی، عا قب اللہ خان اور سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی اور سابق سٹی ناظم زاہد ندیم اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پرسر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش، بزنس مین فورم کے لیڈ ر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور، چیمبر کے سابق صدور شریک تھے۔اس موقع پر سر حد چیمبر کے سابق صد ر اور سینئر ممبر سینیٹر محسن عزیز نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات اور تجاویز سے پیش کیں جبکہ سلک روڈ انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر اور سلک روٹ فیسٹیول کے گلوبل کوآرڈینیٹر یو کے ایم ایس صدف خالد خان نے بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذر یعے میٹنگ میں شرکت کی۔
پشاور سے مزید