• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی اے کے تبادلے کا حکم معطل

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل پی ڈی اے سہیل فیروز کا تبادلہ بنوں اربن ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر اس کے تبادلے کا حکم معطل کردیا اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ فاضل بنچ نے رٹ کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر درخواست گزار سہیل فیروز کی جانب سے عظیم آفریدی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل پی ڈی اے تعینات ہے تاہم 4 جون 2026 کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رول ڈیولپمنٹ نے اس کا تبادلہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوں کردیا ہے جس کے وہ مجاز ہی نہیں ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ 2017 میں بنائے گئے رولز کے مطابق پی ڈی اے کے تمام ملازمین اس اتھارٹی کے اندر ہی ٹرانسفر ہو سکتے ہیں اور ان کو اس کے سکیل کے مطابق سیٹ دینا پڑتی ہے اور یہ اختیار ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) پی ڈی اے کا ہے تاہم موجودہ حالات میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے درخواست گزار کو پی ڈی اے سے باہر ٹرانسفرکیا ہے جس کے وہ مجاز ہی نہیں ہے ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اگر اس طرح کیا جاتا ہے تو درخواست گزار کی حق تلفی کے ساتھ ساتھ اس کی سینیارٹی اور دیگر امور کو بھی متاثر کرے گا ۔
پشاور سے مزید